سڑک پر نصب بم سےپولیس کو نشانہ بنایا گیا۔

 ڈیرہ اسماعیل خان (انویسٹی گیشن ٹیم) ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پر سڑک کنارے نصب بم اس وقت پھٹ گیا جب پولیس کی گاڑی قریب سے گزر رہی تھی، دھماکے کے  نتیجے میں پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جب کہ اس میں سوار ایک اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں سوار پولیس اہلکاروں کو محرم الحرام کی ڈیوٹی کے لئے کلاچی تعینات کیا گیا تھا جہاں سے وہ آرہے تھے کہ سڑک پر نصب بم سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہناہے کہ جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

0 comments

Write Down Your Responses