حسینیتؓ کے پیروکار اپنے حقوق کی خاطر یذیدیت کیخلاف جنگ جاری رہے گی

بہاول پور ( ڈسٹرکٹ انچارج انویسٹی گیشن  ٹیم) حسینیتؓ کے پیروکار اپنے حقوق کی خاطر یذیدیت کیخلاف جنگ جاری رہے گی ۔ علامہ اقبال نے آفاقی ،فلسفی ،فکری ادب اور عملی سیاست کی طاقت سے غلامی کی زنجیروں کو کاٹ کر پاکستان حاصل کر کے اپنے خواب کی تعبیر کو پورا کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مرکزی سیکرٹری جنرل قاری مونس بلوچ نے تحریک پاکستان کے بانی رہنماء ،مفکر پاکستا ن علامہ اقبال کی الاسلام سائنس پبلک اسکول میں منعقدہ 136ویں یومِ ولادت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا سول آمریت نے مہنگائی سمیت دیگر خودساختہ بحرانوں کا وائرس پھیلا کر پوری قوم کو یر غما ل بنا لیاہے تاکہ اپنے حقوق کی خاطر عوام آواز بلند نہ کر سکیں ۔ اس سے قبل پرنسپل فائزہ خان ، سید محمود نواز گردیزی ، شہزاد رضا ، مسز شمیم عباسی نے بھی خطاب کیا ۔ قاری مونس بلوچ نے کہا شاعر مشرق علامہ اقبال نے پاکستان کے قیام کا مطالبہ 1930ء میں جلسہ عام کی صدارت کے دوران کرتے ہوئے کیا تھا جس کے بعد 1940ء میں منٹو پارک متفقہ قرار داد منظور ہوئی جبکہ 1947ء میں اقبالؒ کا خواب پورا ہو گیا ۔ قاری مونس بلوچ نے کہا بہاولپور صوبہ بحالی کیلئے 1970ء سے لیکر آج تک پنجاب اسمبلی اور بہاولپور میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کی قرارداد سمیت 590قراردادیں منظور ہوئیں لیکن یذیدیت کے پیرو کاروں کے کانوں جوں تک نہیں رینگی ۔ اس موقع پر الحاج بلیغ الرحمن ، دل مراد بلوچ ، عمران شاہ ، احسن جلیل اعوان ،عبدالباسط خان علی زئی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔

0 comments

Write Down Your Responses