ڈی پی اوبہاولپور ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک کی زیر قیادت بہاولپور پولیس کا محرم الحرام میں سیکیورٹی کے انتظامات کے سلسلے میں فلیگ مارچ

بہاول پور (ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن انچارج) محرم الحرام میں سیکیورٹی کے انتظامات اور عوام میں تحفظ کے احساس کے لئے ڈی پی او ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک کی زیر قیادت بہاولپور پولیس کا فلیگ مارچ ہوا۔فلیگ مارچ کا آغاز پولیس لائن بہاولپور سے شروع ہوتا ہوا یونیورسٹی چوک ون یونٹ چوک،بغداد روڈ،سیٹلائٹ ٹاؤن، کمرشل ایریا،اسلامی کالونی ،فرید گیٹ، لائبریری چوک،چوک فوراہ،سرکٹ ہاؤس روڈ ،کراچی موڑ ،چوک سرائیکی،ریلوے اسٹیشن بہاولپور،ماڈل ٹاؤن سی،لاری اڈا اور شہر کے دیگر علاقوں سے ہوتا ہوا پولیس لائن بہاولپور میں اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ پولیس عوام الناس کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہے عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس نے قبل ازیں بھی قربانیاں دیں ہیں اور آئندہ بھی قربانیاں دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔محرم الحرام میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں بہاولپور ایک پر امن ضلع ہے یہاں کی عوام امن پسند ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس ضلع میں امن و سلامتی ہمیشہ قائم و دائم رہے ۔فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی سٹی ریاض بخاری،ایس ایچ اوز سٹی سرکل،انچارج سیکیورٹی انسپکٹر شیخ وسیم،ایلیٹ انچارج انسپکٹرنصراللہ خان،انچارج محافظ سکواڈ محمد لطیف ایس آئی سمیت سٹی سرکل وتھانہ صدر بہاولپور کی تمام گاڑیاں،ریزرونفری پولیس لائن،1122 کی گاڑیاں شریک ہوئیں۔

0 comments

Write Down Your Responses