حکومت کی غریب کش پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ چکا ہے،غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے، عبدالقادر قادری

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ باڈی کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ضلعی صدر رانا طاہر سلیم خاں کی صدارت میں ہوا۔اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں عبدالقادر قادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ فیصل آباد20 نومبر سے شروع ہونے والی انقلابی مہم کو انقلابی بنیادوں پر فیصل آباد میں لانچ کررہی ہے۔ اس انقلابی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے فیصل آباد کو مختلف زونوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ عہدیداران کی مختلف پی پی حلقہ جات میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ میاں عبدالقادر قادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک انقلاب مارچ ٹو کی تیاریوں کے سلسلہ میں مختلف ہم خیال جماعتوں‘ این جی اوز‘ ٹریڈ یونین‘ لیبر یونین‘ کسانوں‘ روشن خیال اور ترقی پسند قوتوں سے رابطہ کرے گی اورپاکستان میں شروع ہونے والی عظیم انقلابی مہم میں شرکت کی دعوت دے گی۔انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی‘ مذہبی اور ہم خیال جماعتوں نے انڈرگراؤنڈ پاکستان عوامی تحریک سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ اجلا سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر رانا طاہر سلیم خاں نے ملک میں حالیہ فرقہ واریت کی نئی لہر کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی‘ چشتیاں ‘ ملتان اور ملک کے دیگر شہروں میں ہونے والے فرقہ وارانہ واقعات کی کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے اور ذمہ داران کو پکڑ کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ضلعی صدر رانا طاہر سلیم خاں نے کہا کہ ارض وطن اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے‘ حکومت کی غریب کش پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ چکا ہے جس کی وجہ سے غریب دو وقت کی روٹی کو ترس چکا ہے لہذا حکومت کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے فرقہ واریت کو کنٹرول کرنا چاہئے اگر فرقہ واریت کی لہر نے ارض وطن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہو گی۔اجلاس سے پاکستان عوامی تحریک کے ڈویژنل آرگنائزر رانا نثار احمد شہزاد‘ ضلعی پریس سیکرٹری ملک سرفراز قادری‘ قاری محمد فاروق‘ گل احمد اعوان‘ میاں ظہور احمد‘ میاں انعام الرحمن و دیگر عہدیدران نے بھی خطاب کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses