نرسسز کاایم ایس آفس کاگھیراؤ اوردھرنا

بہاول پور ( ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن انچارج ) نرسسز کاایم ایس آفس کاگھیراؤ اوردھرنا سٹاف نرس پر تشددکرنے 

والے ڈاکٹرکوبرطرف کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کیاجائے نرسوں کامطالبہ تفصیل کے مطابق نرسسز نے 

نیوروسرجری وارڈ کے ڈاکٹر حبیب پرالزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ سٹاف نرس افشاں پرتشددکیااورمبینہ طورپر تیزاب 

پھینکنے کی اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دی جس پر وکٹوریہ ہسپتال کی سینکڑوں نرسسز نے ایم ایس آفس کاگھیراؤ کیااور 

احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر نرسسز نے ڈاکٹر حبیب کے خلاف نعرہ بازی کی اوراسکو برطرف کرنے اورمقدمہ درج 

کرنے کامطالبہ کیا اس حوالہ سے نیوروسرجری وارڈ میں تعینات ڈاکٹرحبیب سے رابطہ کیاتوانہوں نے نرسسز کی جانب 

سے لگائے گئے الزامات کومستردکرتے ہوئے کہاکہ نرس افشاں کمرے میں اپنے منگیترکے ساتھ بیٹھی تھی جس پرمیں 

نے اسے منع کیا جس پروہ آپے سے باہرہوگئی اورمجھے دھمکیاں دینے لگی جبکہ اس روز مذکورہ نرس کی ڈیوٹی بھی نہ تھی ۔

0 comments

Write Down Your Responses