8 محرم الحرم کا جلوس حاصل پور مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا

حاصل پور ( انچارج انویسٹی گیشن ٹیم) 8 محرم الحرم کا جلوس حاصل پور مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا مقامی انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہوئے تھے ۔صحافی برادری تاجر برادری اور مختلف محکموں کے اہلکار جلوس کے ساتھ ساتھ رہے ۔ ۔تفصیل کے مطابق مرکزی امام بارگاہ حاصل پور سے ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا جس میں سینکڑوں عذادار شامل تھے۔جلوس امام بارگاہ سے جب جنگی چوک پہنچاتو ذاکر حضرات نے خطاب کیا حضرت اما م حسین اور غازی عباس علمدار کی شان بیان کی پھر جلوس بلدیہ گیٹ پہنچا جہاں پر ذاکرین نے خطاب کیا اور امام اعلی مقام حضرت امام حسین کی شان کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میدان کر بلا میں حق کا مظاہرہ کیا اور اپنی متاع حیات قربان کر کے اسلام وایمان کو قائم رکھا۔ 72افراد پر مشتمل لشکر نے لاکھو ں یزدی کافروں کا مقابلہ کیا اور ان کے سامنے نہ جھک کر اسلا م کا بول بالا کیا ۔محرم الحرام کے دن تپتی ریت پر شہادت کا رتبہ حاصل کیا ۔اور آج کے دن ہم ان کی یاد کو تازہ کرتے ہیں ۔ پھر جلوس بلدیہ گیٹ سے اپنی منزل کی طرف چل پڑھادوران جلوس شیعہ حضرات ماتم اور سینہ کوبی کرتے رہے ۔جب جلوس نزد حبیب بنک پہنچا تومقامی مقررین نے پھر خطاب کیا اس کے بعد جلوس پر امن طور پر واپس مرکزی امام بارگاہ پر پہنچا ۔امام بارگاہ میں لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

0 comments

Write Down Your Responses