8 محرم الحرام کو ضلع بھر سے علم کے تیس سے زائد چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے اور 54مجالس منعقد کی گئیں

وہاڑی(انویسٹی گیشن ٹیم) 8 محرم الحرام کو ضلع بھر سے علم کے تیس سے زائد چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے اور 54مجالس منعقد کی گئیں علم کا مرکزی جلوس قصر ابوطالب کچا امام بارگاہ ایف بلاک سے برآمد ہوا جس میں مردو خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جلوس کے شرکاء نے نواسۂ رسول حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ماتم کیا اور زنجیرزنی بھی کیاس موقع پر نوحہ خوانی بھی کی گئی تمام جلوس اپنے مقررکردہ راستوں سے ہوتے ہوئے واپس امام بارگاہوں میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے وہاڑی پولیس نے جلوسوں کی سکیورٹی اور امن و امان کے قیام کیلئے فول پروف انتظامات کئے جلوسوں کوجانے والے تمام راستے قناعتیں لگا کر بند کر دیئے گئے تھے جلوسوں کے آگے اور پیچھے خاردار تاریں بچھائی گئیں تھیں عزا داروں کی حفاظت کیلئے 1600سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے ان کے ساتھ رضا کار بھی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے جلوسوں کے شرکاء کیلئے جامعہ تلاشی کے ساتھ ساتھ واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے تھے ضلع وہاڑی سے علم کے 30جلوس نکالے گئے جن میں وہاڑی سے 7میلسی سے 12اور بوریوالہ سے 11جلوس برآمد ہوئے جبکہ ضلع بھر میں کل 54مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں 10وہاڑی 31میلسی اور 13بوریوالہ میں منعقد ہوں گی ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر نے کہا کہ محرم الحرام صبراور رواداری کا درس دیتا ہے لہذا تمام علمائے دین و ذاکرین اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سمیت تمام شہریوں کا فرض و ذمہ داری ہے کہ وہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں امن عامہ کے قیام کیلئے حکومتی اداروں سے بھر پور تعاون کریں 

0 comments

Write Down Your Responses