یونین آف جر نلسٹں ضلع نو شہرہ کے انتخابات 5دسمبر کو ہوں گے

نوشہرہ(ایم وی این نیوز ) یونین آف جر نلسٹں ضلع نو شہرہ کے انتخابات 5دسمبر کو ہوں گے ۔یو نین آف جر نلسٹں ضلع نو شہرہ کا ایک اجلاس زیر صدارت سئنیر صحا فی سید علی خٹک مصری خان ھو ٹل جی ٹی روڈ اٹک خوردمیں ہوا ،اجلاس میں نو شہرہ ،رسالپور، آکو ڑہ خٹک ،جہا نگیرہ اور خیرآباد ، کے صحا فیوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی ، اجلاس میں انور مسرور مروت نے سا بق کا بینہ تو ڑنے اور 5دسمبر کو نئے انتخا بات کرانے کا اعلان کیا ،معا ملا ت طے کر نے کیلئے اجلاس میں متفقہ طور پر6رکنی عبوری کمیٹی تشکیل دی گئی ،جس کا اجلاس26نو مبر کو عثمان پلا زہ آ کو ڑہ خٹک میں طلب کر لیا گیا ہے اجلاس میں یو نین آف جر نلسٹں کے صدر انور مسرور مروت نے اپنی ایک سالہ کار کر دگی پر روشنی ڈالی،اجلاس میں صحا فیوں نے اپنے اپنے خیا لات اور تجا ویز پیش کئے ،کمیٹی کے عبوری صدر سید علی خٹک نے کہا کہ نئی کا بینہ جر نلسٹں ٖفا ؤ نڈیشن کے قیام ،نو شہرہ پر یس کلب کے احا طے میں یو نین آف جر نلسٹ کیلئے دفتر کا حصول اور تقریب حلف برداری کے معا ملات طے کرے گی ، 

0 comments

Write Down Your Responses