ٹی ایم اے احمد پور شرقیہ کے کمیشن خور افسران نے 55لاکھ کے منصوبے منظور نظر ٹھیکیداروں میں تقسیم کردیئے

بہاول پور ( ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن سیل) ٹی ایم اے احمد پور شرقیہ کے کمیشن خور افسران نے 55لاکھ کے منصوبے منظور نظر ٹھیکیداروں میں تقسیم کردیئے افسران کا 10فیصد کمیشن کھرا حکومت کو لاکھوں کا نقصان متاثرہ ٹھیکیدار کا انٹی کرپشن سے رجوع تفصیل کے مطابق ٹی ایم اے احمد پور شرقیہ میں مورخہ 9-11-13کو 55لاکھ روپے کے 14عدد ترقیاتی منصوبہ جات کے ٹینڈر تھے ٹھیکیدار ٹینڈر ڈالنے دفتر آئے تو وہاں سناٹا تھا اور موقع پر موجود اہلکاروں نے انہیں یہ کہہ کر ٹرخا دیا کہ آج اقبال ڈے کی چھٹی ہے لہذا ٹینڈر 11-11-13کو ہوں گے ٹھیکیدار جب دوبارہ 11-11-13کو ٹینڈر ڈالنے آئے تو انہیں بتایا کہ ٹینڈر کو 9-11-13کو ہی ہوگئے ا س پر ٹھیکیداروں نے سخت احتجاج کیا لیکن ان کی ایک نہ سنی گئی ٹھیکیداروں نے صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا کہ کمیشن خور کرپٹ افسران نے ہمارے ساتھ دھوکہ دیہی کی ہے تمام ٹھیکہ جات پر 10فیصد کمیشن لیا گیا ہے اس سے قبل 12-10-13کو ہونے والے ٹینڈروں میں ٹھیکیداروں نے صحت مند مقابلہ کیا تھا اور ریٹ 20فیصد تک کم آئے تھے جس سے حکومت کو بھاری سیونگ ہوئی تھی انہوں نے ٹینڈرز منسوخ اور کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ٹھیکیدار محمد ندیم پاشا نے کاروائی کے لیے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو درخواست بھی دے دی ہے ۔

0 comments

Write Down Your Responses