ملک کی حالت 5 ماہ میں بدل دیتا ، ڈاکٹر عبدالقدیر

کراچی(ایم وی این نیوز) پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ میرے ساتھ زبان کی بنیاد پر زیادتی کی گئی ہے۔
اگر سیاسی جماعتیں مجھے بھی موقع فراہم کرتیں تو پاکستان کی حالات اتنے برے نہ ہوتے، میں اس ملک کی حالت اگر 5 ماہ میں نہ بدل دیتا توعوام کو مجھ سے سوال کرنے کاحق بنتا تھا، یہاں توحالت یہ ہے کہ ووٹ مانگنے تک تو سیاست دان عوام کے درمیان رہتے  ہیں اس کے بعد ان سیاست دانوں سے ملنا خواب بن جاتا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک جس دوراہے سے گزر رہا ہے اسے دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، پاکستان کی جو حالت موجودہ حکومت نے چند ماہ میں کی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، اگر موجودہ حکمراں مزید کچھ عرصہ اسی پالیسی پر چلتے ہوئے حکومت کرتے رہے تو ہماری قوم کا مستقبل خطرے میں دکھائی دیتا ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses