5 محرم الحرام کے حوالہ سے بہاول پور سے 9 ماتمی جلوس نکالے گئے

بہاول پور ( ڈسٹرکٹ انچارج انویسٹی گیشن  ٹیم ) 5 محرم الحرام بہاول پور سے 9 ماتمی جلوس نکالے گئے پولیس کی بھاری نفری موجود تفصیل کے مطابق 5 محرم الحرام کے حوالہ سے بہاول پور سے 9 ماتمی جلوس نکالے گئے جس کے مطابق امام بارگاہ سیدسبطین تھلہ نورجہانیاں ۔امام بارگاہ حسینی چوک ۔سیدروشن شاہ آستانہ فضل حسین سے ہوتاہوا خادم حسین چغتائی آستانہ فقراللہ تک ۔محلہ معروف خان سیدعبداللہ شاہ کے مکان سے ہوتاہوا چوک شہزادی تک ۔سیدفضل حسین شاہ سے جلوس برامدہوکر میمن پونگر پیپل والی گلی مچھلی بازار سے ہوتاہوامکان حاجی شیبرحسین تک ،جلوس آستانہ جمن شاہ سے ہوتاہوا حویلی خلیل خان ختم ہوگا ۔ جلوس چوک منجھاراں سے جج اکبروالی گلی سے ہوتاہوا مسجد بلال پر۔ جلوس بستی بندرہ گلی نمبر2 ملک حاجی امیربخش سے ہوتاہوا قصراسیربارگاہ پرختم ہوا ۔جلوس شعیہ مسجد بستی ساہلاں سے آستانہ مہرحسن پر ختم ہو ۔ تمام ماتمی جلوسوں کے دوران سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے 1122 ،15 محکمہ صحت کی ایمبولینس ہمراہ تھی ۔

0 comments

Write Down Your Responses