حلقہ پی پی 274 میں بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے حکمت عملی تیار : محمد افضل گل

حاصل پور ( سلمان گل ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن انچارج )مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی محمد افضل گل نے حلقہ پی پی 274 میں بلدیاتی مہم بھرپور انداز سے شروع کر دیا ہے ۔ محمد افضل گل نے مسلم لیگ( ن) کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت کے مطابق حلقہ میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے حکمت عملی تیار کر کے اس پر کام شروع کر دیا ہے ۔ ابتدائی ملاقاتوں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے بعد اس صورتحال کے مطابق حلقے میں مسلم لیگ (ن ) کو کامیابی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور تیزی لائی گئی محمد افضل گل نے کہا کہ حلقے میں مسلم لیگ (ن ) کے کارکنان اور حلقے کی تمام برادریوں نے متفقہ طور پرمسلم لیگ (ن ) کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کا عزم ظاہر کیا ہے۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما اشفاق بھٹی ایڈووکیٹ نے محمد افضل گل کی حلقہ پی پی274 میں بلدیاتی مہم میں فعال کردار کے حوالے سے بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ محمد افضل گل اس حلقے کی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے۔اور ان کی قیادت میں تما م برادریاں متفق ہیں۔اور بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن ) بھر پور کامیابی حاصل کرئے گی

0 comments

Write Down Your Responses