نجی سلاٹر ہاوس پرمیڈیاکی نشاندہی پرپولیس کا چھاپہ مردہ جانوروں کا 25سے30من بدبو دار گوشت برآمد

بہاول پور (ڈپٹی ڈسٹرکٹ انچارج انویسٹی گیشن سیل) نجی سلاٹر ہاوس پرمیڈیاکی نشاندہی پرپولیس کا چھاپہ مردہ جانوروں کا 25سے30من بدبو دار گوشت برآمد۔یہ گوشت 9اور10محرم کو حلیم کے لیے فروخت ہونا تھا۔بہاولپور شہروگردونواح میں مردہ ولاغرجانوروں کا گوشت دھڑلے سے عر صہ دراز سے فروخت ہورہا ہے ۔سابقہ صدر انجمن قصابان مونا قصائی اپنے نجی سلاٹر ہاؤس میں دوردراز علاقوں سے مردہ جانور اونے پونے داموں خرید کر بڑے بڑے فریزروں میں رکھ لیتا اور پھر شہر بھر کے بڑے بڑے ہوٹلوں و فوڈ اسٹریٹس پر فروخت کرہا تھا۔ بہاولپورسلاٹر ہاؤس کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گلزار نے تھانہ کوتوالی پولیس کے ہمراہ مونا قصائی کے نجی سلاٹر ہاؤس پر مردہ بھینس 25سے30من بدبو دار گوشت، قیمہ اور پائے چھاپہ مار کر برامد کر لیا 

0 comments

Write Down Your Responses