امن کی شمع روشن کرنے کے لئے پولیس کا ہر جوان 24گھنٹے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تیار ہے: ڈی پی او بہاولنگر اطہر اسماعیلا

ہارون آباد ( انویسٹی گیشن ٹیم) سات محرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہو کر اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا فوارہ چوک مین بازار پہنچا ۔جہاں پر عزاداروں نے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کے ساتھ ساتھ نماز ظہرین بھی ادا کی ۔اس موقع پر ذاکرین نے فلسفہ حسینیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام حسینؓ کی شہادت دین اسلام کی سربلندی کے لئے تھی جس میں انہوں نے مسلم امہ کو اسلام کی خاطر ہر قربانی دینے کی ترغیب دی ہے ۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ڈی پی او بہاولنگر اطہر اسماعیل نے ہارون آباد کا دورہ کیا اس موقع پر موجود میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ امن کی شمع روشن کرنے کے لئے پولیس کا ہر جوان 24گھنٹے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تیار ہے اور محرم الحرام میں سماج دشمن عناصر کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں ۔

0 comments

Write Down Your Responses