جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 28مجرمان اشتہا ریوں کو گرفتار کیا۔چرس ,شراب, اسلحہ ناجائز برآمد

بہاول پور (ڈسٹر کٹ انچارج انویسٹی گیشن انچارج ) ضلع بہاولپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4کلو چرس،25لیٹر شراب دیسی اور 70بوتلیں ولائتی شراب کی برآمد کیں اور اسلحہ ناجائز6پسٹل اورایک بندوق برآمد کی۔تفصیل کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پرخانقاہ شریف سے ملزم عرفان اللہ کو چیک کیاجس کے قبضہ سے4کلو چرس برآمد ہوئی۔تھانہ مسافر خانہ پولیس نے جوئیہ کالونی سے نذیر احمد کو مشکوک جان کر چیک کیاجس کے قبضہ سے 70بوتلیں ولائتی شراب برآمد ہوئیں۔تھانہ خیر پورٹامیوالی پولیس نے ملزم محمد ریاض حسین سے25لیٹر شراب دیسی برآمدکی۔اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بہاولپور پولیس نے3پسٹل30بور،2پسٹل 9mm، ایک بندوق12بور اور 45روند برآمد کیے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بہاولپور پولیس نے قتل،ڈکیتی،سرقہ بالجبر اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث28 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکیا۔تفصیل کے مطابق بہاولپور پولیس نے اشتہاری مجرمان نذیر احمد،شکیل،محمد امین،محمدعمران،مظفر،اعجازاحمد،منیراحمد،اللہ ڈتہ،زبیر اشرف،اسماعیل،منظور،محمد جمیل،عبدالغفور،مختار احمد،محمد اجمل، منیر بخش،محمد اقبال،خادم حسین ،بلال ،محمد سلیم،ملازم حسین،رحیم بخش،محمد اجمل،عابدحسین،قدیر احمد،محمد سلیم ،سجاد حسین اور ارجن رام کو گرفتار کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses