سانحہ راولپنڈی کے خلاف احتجاجی ریلی مذہبی جماعتوں کے 23 رہنماؤں اورکارکنان کے خلاف 16 ایم پی اوکے تحت مقدمہ درج

بہاول پور (ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن ) سانحہ راولپنڈی کے خلاف احتجاجی ریلی مذہبی جماعتوں کے 23 رہنماؤں اورکارکنان کے خلاف 16 ایم پی اوکے تحت مقدمہ درج ، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مذہبی جماعتوں کی جانب سے نکالی جانیوالی ریلی میں کالعدم تنظیم کے عہدہ داروں کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کرلیاگیا ایف آئی آرکے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے قائم پورکے سٹی صدر مولاناعبدالغنی فورتھ شیڈول، قاری عابدعثمانی صدرملک اسحق گروپ، عمران دھوبی کارکن کالعدم تنظیم ایس ایس پی فورتھ شیڈول، صدیق جوئیہ کارکن کالعدم تنظیم ایس ایس پی فورتھ شیڈول، محمداکرم قاسمی کارکن کالعدم تنظیم ایس ایس پی فورتھ شیڈول، رمضان جوئیہ کارکن کالعدم تنظیم ایس ایس پی فورتھ شیڈول، عابدفاروقی سابق جنرل سیکریٹری ایس ایس پی فورتھ شیڈول ، محمدصادق کارکن کالعدم تنظیم سکنہ رحمان کالونی، محمدبلال ولد اسلام الدین سکنہ رحمان کالونی بہاول پور ،محمدفاروق جوئیہ کارکن کالعدم تنظیم سکنہ رحمان کالونی بہاول پور ،قاری محمداسماعیل سکنہ شاہدرہ بہاول پور ودیگر 12 نامعلوم الاسم کے خلاف 16 ایم پی او 341-188, 148-149کے تحت پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

0 comments

Write Down Your Responses