کلاس نہم،دہم وکمپوزٹ سالانہ 2014ء کے امتحان میٹرک سالانہ یکم مارچ 2014سے شروع ہو ں گے،کنٹرولر امتحانات ملک ظفر اقبال

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے کلاس نہم،دہم وکمپوزٹ سالانہ 2014ء کے شیڈول کا اعلان کردیا۔کنٹرولر امتحانات ملک ظفر اقبال کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چےئرمین کے فیصلہ کی روشنی میں امتحان میٹرک سالانہ یکم مارچ 2014سے شروع ہوگا سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم28نومبرتا18دسمبر2013،دوگنا فیس کے ساتھ19تا27دسمبر2013ء اور3گنا فیس کے ساتھ 28دسمبر2013تا6جنوری 2014تک جمع کرائے جاسکیں گے۔داخلہ فارم آن لائن بھجوانے کے لئے ایجوکیشن بورڈ کی ویب سائٹwww.bisefsd.edu.pk،28نومبر 2013ء سے اوپن کردی جائے گی۔

0 comments

Write Down Your Responses