چوتھا آل پاکستان ریسکیو چیلنج2013ء پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے زیر اہتمام صوبائی دارلحکومت لاہور بمقال ایمرجنسی سروس اکیڈمی فیروز پور روڈ مورخہ21؍نومبر تا 23؍نومبر 2013ء منعقد کیا جا رہا ہے

بہاول پور (ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن ) ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر آصف رحیم چنٹر کے ایک اعلامیہ کے مطابق چوتھا آل پاکستان ریسکیو چیلنج2013ء پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے زیر اہتمام صوبائی دارلحکومت لاہور بمقال ایمرجنسی سروس اکیڈمی فیروز پور روڈ مورخہ21؍نومبر تا 23؍نومبر 2013ء منعقد کیا جا رہا ہے۔اس ریسکیو چیلنج میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے اپنی دس رکنی ٹیم کے ساتھ شمولیت کر سکتے ہیں۔ مقابلہ جات میں ٹرومہ چیلنج(زخمیوں کی بروقت طبی امداد اور بحالی کا مقابلہ)،فائر فٹ چیلنج(آتشزدگی سے نبر دآزما ہونے کا مقابلہ)،ڈیپ ویل ریسکیو چیلنج(گہرے کنویں میں متاثرہ افراد کو نکالنے کا مقابلہ)،واٹرریسکیو اور تیراکی چیلنج(پانی میں پھنسے؍ڈوبے ہوئے لوگوں کی تلاش و بحالی کا مقابلہ) شامل ہیں۔ ان مقابلہ جات میں فرضی مناظر و کہانی کے تحت تمام ٹیمیں اپنی کارکردگی مقررہ وقت کے اندر کرنے کے پابند ہونگی اور ان کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے باقاعدہ طور پر الگ الگ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122پنجاب کے تمام ڈویژن بشمول بہاولپور ڈویژن کے ریسکیوئرز اس میں شرکت کر رہے ہیں۔ بہاولپور ڈویژن کی طرف سے اس مقابلے میں شرکت کیلئے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses