دورہ جنوبی افریقہ کے لئے 17 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا

لاہور(انویسٹی گیشن ٹیم) دورہ جنوبی افریقہ کے لئے 17 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق مصباح الحق ون ڈے اور محمد حفیظ بدستور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
 17 رکنی ٹیم میں شاہد آفریدی، عبد الرزاق، صہیب مقصود، احمد شہزاد، عمر اکمل ،عمر امین، شعیب ملک، سہیل تنویر، عبدالرحمان، ناصر جمشید، اسد شفیق، جنید خان، سعید اجمل، انور علی اور بلاول بھٹی کو شامل کیا گیا ہے، دورے میں وہاب ریاض ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ محمد عرفان کو بھی ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔
 قومی ٹیم کے 13 کھلاڑی آج دبئی سے ہی جوہانسبرگ کے لئے روانہ ہوں گے جہاں محمد حفیظ پہلی پریس کانفرنس بھی کریں گے جبکہ بقیہ کھلاڑی لاہور سے جنوبی افریقہ جائیں گے۔
 پاکستانی ٹیم اپنے مختصر دورے میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

0 comments

Write Down Your Responses