ہارون آباد 16 جلوس اور 72مجالس کو احساس قرار دیا گیا؛ ڈی پی او بہاولنگر اطہر اسماعیل

ہارون آباد ( انویسٹی گیشن ٹیم) محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں 38جلوس جبکہ 377مجالس ہو نگی ۔16جلوس اور 72مجالس کو احساس قرار دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر اطہر اسماعیل نے گزشتہ روز انجمن صحافیاں و پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد ملک رفیق کھوکھر سمیت پریس کلب رجسٹرڈ کے چیف پیٹرن رائے پرویز اصغر ،جنرل سیکرٹری علی اکبر علی ،ڈاکٹر حافظ محمد اشرف ،وکیل آفریدی ،عبدالحمید قریشی ،سعید ضیاء رامے ،شاہد کھوکھر ،ملک رشید احمد ،صداقت علی پنسوتہ و دیگر موجود تھے ۔ڈی پی او اطہر اسماعیل نے بتایا کہ ضلع بہاولنگر بھر میں 38جلوس برآمد ہونگے جن میں 16جلوس Aکیٹگری جبکہ 22جلوس Bکیٹگری کے برآمد ہونگے جبکہ 377مجالس میں سے Aکیٹگری کے 72مجالس اور Bکیٹگری کی 305مجالس ہو نگی ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام انتہائی نازک حالات میں آیا ہے جس سے انتظامیہ ،رضاکار تنظیموں اور امن کمیٹی کے ارکان کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ ضلع بھر کی تقریباً 80فیصد پولیس نفری اور تربیت یافتہ رضاکاروں کوہمہ وقت عزاداروں کی حفاظت پر مامور کر دیا گیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے پولیس اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور جس طرح صحافی حضرات مثبت طریقے سے ہماری راہنمائی کر رہے ہیں اس کی کہیں مثال نہیں ملتی لہذا میری اس موقع پر عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشتبہ شخص یا چیز کو کہیں دیکھیں تو فوری طور متعلقہ پولیس اسٹیشن یا مجھے اطلاع دیں تاکہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر ضلع بھر میں امن و امان قائم کر سکیں ۔

0 comments

Write Down Your Responses