جنوبی افریقا نے پاکستان کو پانچویں ون ڈے انٹر نیشنل میں 117رنز سے شکست دے کر 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-4 سے جیت لی۔

شارجہ(انویسٹی گیشن ٹیم) جنوبی افریقا نے پاکستان کو پانچویں ون ڈے انٹر نیشنل میں  117رنز سے شکست دے کر 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-4 سے جیت لی۔
شارجہ کے انٹر نیشنل کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی جانب سے 269 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن نے جلدی آئوٹ ہونے کی روایت کو ایک بار پھر برقرار رکھا اور پوری ٹیم  چھتیسویں اوور میں  151رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے صہیب مقصود نے سب سے زیادہ 53 رنز بنائے جبکہ عمر اکمل نے  30 رنز اسکور کئے، پاکستان کی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی سمجھی جانے والے مصباح الحق صرف 18 رنز بنا کرآئوٹ ہوئے جبکہ سہیل تنویر نے 15 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹک کر کریز پر نہ کھیل سکا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے وین پارنیل نے 3 جبکہ جان پال ڈومنی، ریان میکلیرن اور وارنن فیلنڈر نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ لونویبو پیٹرسن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
اس سے قبل جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈی ویلیئر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز اسکور کیے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان ڈی ویلئیرزنے 115 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیلی اور آخری اوور 25 رنز اسکور کرکے اپنی ٹیم کے اسکور پر 168 رنز تک پہنچا دیا۔ ڈی ویلئیرز شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کی جانب سے تیزترین 6 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے 3، جنید خان نے 2، محمد حفیظ اور محمد عرفان نے ایک ایک کھلاڑی کو اؤٹ کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses