پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 بہاولپور ڈویژن کے زیر اہتمام عاشورہ محرم الحرام کے دوران حالات قابو میں رہے

بہاول پور ( ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن سیل) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 بہاولپور ڈویژن کے زیر اہتمام عاشورہ محرم الحرام کے دوران حالات قابو میں رہے اور کوئی نہ خوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔اس کا اظہار خیال ڈویثرنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑنے بہاولپور کی محرم الحرام کی کارکردگی بتاتے ہوئے کیا۔ریسکیو 1122 ڈویژن نے محرم الحرام عاشورہ کیلئے بہترین حکمت عملی اور ایک جامع ایمرجنسی پلان ترتیب دیا تھا جس کے تحت بہاولپور شہر میں 28 شاہرات مرکزی مقامات پر ٹریفک کنٹرول پوائنٹ بنائے گئے اور 4 خصوصی ریسکیو پوسٹ بمقام چاہ فتح خاں شیعہ مسجد ،چوک بازار ،حسینی چوک ، کربلاماڈل ٹاؤن،بنائی گئی ۔علاوہ ازیں 6 ایمرجنسی پوائنٹ بمقام حسینی چوک،چاہ فتح خاں بازار،چوک بازار، امام بارگاہ روشن علی، شاہدرہ ، لاری اڈا اور فوارہ چوک میں تعینات کی گئیں ۔بہاولپور کے تمام اہم مجالس اور ماتمی جلوسوں کے لیے ریسکیوئرز سمیت ایمبولینسزاور فائر وہیکلز،ریسکیو وہیکل ،اورریکوری وہیکل تعینات کی گئیں۔انھوں نے بتایا ریسکیو1122 نے گراں قدر خدمات سر انجام دیتے ہوئے ماتمی جلوسوں کے دوران کل 91 عزاداروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ دوران عزاداری 3 عزادار شدید زخمی ہوئے جن کو ایڈوانس طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا کسی بھی حادثے و دہشت گردی سے بچاؤ کے تحت ڈو یژنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑنے دوران محرم الحرام تمام ماتمی جلوسوں اور مجالس کی براہ راست خود مانیٹرنگ کی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 بہاولپورنے نہ صرف اپنے کنٹرول روم کو فعال رکھا بلکہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون رکھتے ہوئے ضلعی کنٹرول روم میں بھی اپنے نوجوانوں کو ڈیوٹی پر تعینات کیا۔ماتمی جلوسوں کے تمام راستوں پر ریسکیو اہلکاروں نے خصوصی طور پر خدمات سر انجام بھی دیں ۔ڈویثرنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑنے بتایا کہ عاشورہ محرم الحرام کے علاوہ بھی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 بہاولپورپورے محرم الحرام کے دوران خصوصی ڈیوٹی سر انجام دے گااور ریسکیو کنٹرول روم فعال رہے گا۔

0 comments

Write Down Your Responses