بلدیاتی انتخابات میں ،11مئی کے عام انتخابات کا ڈرامہ دوبارہ رچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،فرخ حبیب

فیصل آباد (انویسٹی گیشن ٹیم ) ایگزیکٹوممبر و صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن رہنما این اے 84 میاں فرخ حبیب اور تحریک انصاف پی پی 69 کے رہنما شیخ شاہد جاوید نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں حکومتی دھاندلی کے تمام پلان کو ملیا میٹ کر دیا جائے گا الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کا فراڈ منصوبہ ختم کرے آئین کی رو سے انتخابات عدلیہ کے ماتحت ہوتے رہے ہیں حکومتی افسران کو ریٹرننگ آفیسر کسی صورت قبول نہیں کرینگے11مئی کے عام انتخابات کا ڈرامہ دوبارہ رچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ان انتخابات کا حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف رد عمل منفی ہو گا حکمران دھاندلی کے اس منصوبے سے باز رہیں اور فیئر، فری اور غیر جانبدارانہ بلدیاتی انتخابات کے عوامی حق کو پامال نہ ہونے دیں اور الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے ۔انہوں نے کہا کہ قوم پہلے ہی انتطامیہ کی طرف سے من پسند حلقہ بندیاں بنانے پر شدید تحفظات رکھتی ہے سپریم کورٹ کی طرف سے ماتحت عدلیہ کو ریٹرننگ آفیسران تعینات کرنے سے انکار پر قوم حیرت میں مبتلا ہے ضلعی افسران کا ریٹرننگ آفیسران کے فرائض انجام دینا ، امیدواروں کے کا غذات کی نادرا، نیب اور دیگر اداروں سے جانچ پڑتال نہ کروانا اور تین دن بعد نتائج کے اعلان کا فیصلہ حکمرانوں کو نوازنے کی سازش ہے اگر عام انتخابات میں لاکھوں ووٹوں کے نتائج ایک دن میں مرتب ہو سکتے ہیں تو بلدیاتی انتخابات میں چند ہزار ووٹوں کے نتائج کیوں نہیں تیار ہو سکتے در اصل یہ تمام اقدامات پری پول دھاندلی کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کروانے اور انکی ساکھ کو قائم کرنے کیلئے اعلیٰ عدلیہ اپنا کردار ادا کرے اور الیکشن کمیشن کو آئین کے تحت اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایات جاری کرے انتخابات میں ضلعی افسران کے ذریعے مینڈیٹ چرانے اور حکومت کو نوازنے کی کوشش کو قوم کسی قیمت پر قبول نہیں کریگی اور احتجاجی تحریک کو جنم دیگی جو کہ حکومت کا بوریا بستر لپیٹ کر رکھ دیگی۔

0 comments

Write Down Your Responses