اس سال گندم کی پیداوار مجموعی طور پر 10 لاکھ ٹن کم پیدا ہونے کا امکان

سرگودھا (انچارج انویسٹی گیشن سیل) محکمہ زراعت کے ذرائع کے مطابق اس سال گندم کی پیداوار مجموعی طور پر 10 لاکھ ٹن کم پیدا ہونے کا امکان ہے اسی طرح کپاس 30 لاکھ ٹن‘ چاول 15 لاکھ ٹن کم پیدا ہوگا ذرائع کے مطابق فصلوں میں کمی کی وجہ ایف بی آر کی بے جا مداخلت کھاد‘ بیج‘ اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کاشتکار مطلوبہ مقدار کے مطابق فصلیں پیدا کرنے سے قاصر ہیں جس کے باعث اس سال ان فصلوں کی پیداوار میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئیگی۔

0 comments

Write Down Your Responses