سلنگ شاٹ نیشنل ریفری کورس اکتوبر 2017



حاصل پور(ایم وی این نیوز)پاکستان سلنگ شاٹ فیڈریشن کے بانی و جنرل سیکرٹری طارق جاوید علی نے میڈیا سے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا،کہ یہ پہلا موقع ہے کہ تحصیل حاصل پور میں نیشنل ریفری کورس کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ کورس پاکستان سلنگ شاٹ فیڈریشن اور بہاولپور ڈویژن / ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اور پاکستان سپورٹس پریس کے زیراہتمام اکتوبر کے پہلے ہفتے سے حاصل پور شہر میں شروع ہوگا۔ جس میں پورے پاکستان سے چار ریفری منتخب ہوں گے۔ اس کورس میں ٹیکنیکس اور قوانین کے حوالے سے لیکچر بھی دئیے جائیں گے کورس کے اختتام پر منتخب ہونے والے ریفری کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

یہ منتخب ریفری پہلی نیشنل سلنگ شاٹ چیمپین شپ جو کہ حاصل پور میں منعقد ہو گی اس میں اپنے فرائض سرانجام دے گے
نیشنل چیمپین شپ میں صوبہ پنجاب ۔ صوبہ سندھ۔ صوبہ کے پی کے اور اسلام آباد ٹیم کے ساتھ پہلی مرتبہ پاکستان وکلاء اور پاکستان پریس ٹیم شرکت کرے گی اور انشاء اللہ تعالی ان کے ساتھ ساتھ پاکستان واپڈاہ ۔ پاکستان ریلوے ۔ پاکستان پولیس کی ٹیمیں شرکت کرئے گی، یاد رہے یہ پہلا موقع ہے کہ تحصیل حاصل پور نیشنل ایونٹ منعقد ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ پہلی بار پاکستان پریس اور پاکستان وکلاء کی ٹیم کسی سپورٹس ایونٹ میں شرکت کرے گی،

,

0 comments

Write Down Your Responses