فارسٹ اسکول تھائی میںNTS ٹیسٹ سے قبل ہی سٹور کیپر بھرتی لیا گیا

مانسہرہ (ایم وی این نیوز)تبدیلی کا رنگ محکمہ جنگلات NTS ٹیسٹ سے قبل ہی سٹور کیپر بھرتی شروع ہو گی ۔تفصیل کے مطابق فارسٹ اسکول تھائی میں سٹور کیپر کی سکیل نو کی پوسٹ پراتوار6اگست کو ٹیسٹ تھا مگر محکمانہ ساز بازسے سٹور کیپرکی بھرتی کے لیے آنے والے کسی امیدوار وں سے ٹیسٹ نہیں لیا گیافارسٹ اسکول تھائی میںNTS ٹیسٹ سے قبل ہی سٹور کیپر بھرتی لیا گیا۔ٹیسٹ کے لیے جانے والے امیدواروں کو بغیر ٹیسٹ کے ہی واپس کر دیا گیا، زرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ فارسٹ واٹرشیڈ۔فارسٹ اسکول تھائی میں سٹور کیپر کی سکیل نو کی پوسٹ خالی تھی۔ جس پرمحکمہ جنگلات نے پندرہ مئی 2017 کو بھرتی کا اشتہار جاری کیا۔ سٹور کیپر کی پوسٹ پر کئی امیدواروں نے بزریعہ این ٹی ایس درخواستیں جمع کروائیں۔اتوار کے روز تمام امیدواروں کو ٹیسٹ کے لیے کامسیٹس یونیورسٹی بلایا گیا۔تاہم محکمہ جنگلات اور این ٹی ایس کے افسران کی ملی بھگت سے ٹیسٹ کے لئے آنے والے تما امیدواروں ٹیسٹ نہیں لیا گیاامیدواروں کے مطابق ہم سے صرف حاضری کے دستخط کروائے گئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب امیدواروں نے ایک ماہ قبل مزکورہ پوسٹ پر بھرتی ہونیوالے شیروان کے رہائشی شبیر احمد کی پے سلپ دکھاتے ہوئے بتایا کہ سٹور کیپر کی پوسٹ شیروان کے رہائشی شبیر احمدکو ایک ماہ قبل مزکورہ پوسٹ پر بھرتی کر لیا گیا تھا۔

0 comments

Write Down Your Responses