ینگ ڈاکٹرز اور محکمہ صحت میں مذاکرات کامیاب

لاہور (ایم وی این نیوز)ینگ ڈاکٹرز اورمحکمہ صحت میں مذاکرات کامیاب، آج سے ان ڈور آﺅٹ ڈور اور ایمرجنسی میں کام شروع کر دیں گے۔جس کے باعث پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 15 روز سے جاری ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ہو گئی،ینگ ڈاکٹرز 11 بجے پریس کانفرنس میں مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دیں گے ،نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت ایڈہاک ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کوبھیجے گااور محکمہ صحت نے ہڑتال کے دوران برطرف ڈاکٹروں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی بھی یقین دہانی کرا دی ہے اور اس کے علاوہ سنٹرل انڈکشن پالیسی پر تمام کالجز کی اکیڈمک کونسل نظرثانی کریں گی۔

,

0 comments

Write Down Your Responses