اقتصادی ترقی و خوشحالی کارازقومی اتحاداوراتفاق میں پوشیدہ ہے:ممنون حسین

اسلام آباد (ایم وی این نیوز)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جے ایف 17تھنڈرپاک فضائیہ کی کاوشوں کامنہ بولتا ثبوت ہے،دہشتگردی کیخلاف پاک فضائیہ کاکردارناقابل فراموش ہے اورپاکستان نے ہرجارحیت کامنہ توڑجواب دیااوردشمن کے دانت کھٹے کردیئے،اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ایئر شو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا اقتصادی ترقی و خوشحالی کارازقومی اتحاداوراتفاق میں پوشیدہ ہے،کوئی اندرونی اوربیرونی جارحیت پاکستان کے جذبوں پر اثراندازنہیں ہوسکتی،عوام اور بہادر افواج کے عزم وحوصلے پرفخر ہے، صدرمملکت نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے پاکستان خطے کااہم ملک بن جائیگا،رواں سال ترقی کی شرح نمو 5اعشاریہ 3فیصدرہی،صدر ممنون حسین نے کہا کہ معیشت پرتوجہ دے کرہی ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہیں،ترقی کیلئے زیادہ تگ ودوضروری نہیں،ہرشخص اپنی ذمے داری پوری کرے،انہوں نے کہا اگرکالاباغ سیاست کی نظرہواتودوسرے ڈیم کیوں نہیں بنائے گئے؟،میدہے 2018 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائےگی۔

,

0 comments

Write Down Your Responses