نواز شریف کی لاہور آمدپر شاہدرہ سے ملحقہ جنگل میں سرچ آپریشن

لاہور(ایم وی این نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف مشن جی روڈ کے دوران جہلم پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کی منزل داتا دربار لاہور ہے ، ان کی آمد پر سیکورٹی کے پیش نظر پولیس اور سپیشل برانچ نے لاہور کے علاقے شاہدرہ سے ملحقہ جنگل اور دیگر علاقوں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مشن جی ٹی روڈ پر روانہ ہیں اور ان کا قافلہ جہلم پہنچ گیا ہے جہاں وہ آج قیام کے بعد کل (جمعہ) کو لاہور کے لئے روانہ ہوں گے، سیکورٹی خطرات کے پیش نظر جی ٹی روڈ کو کسی بھی قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم کی سیکورٹی کو مزید یقینی بنانے کے لئے لاہور کے علاقے شاہدرہ سے ملحقہ جنگل اور دیگر علاقوں میں بھی سرچ اینڈ سویپ آپریشن کیا گیا،آپریشن میں شاہدرہ پولیس اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ فی الوقت علاقے سے کسی بھی مشتبہ شخص کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور کے علاقے آﺅٹ فال روڈ پر ایک ٹرک میں بم دھماکہ ہوا تھا جس کے بارے میں سیکورٹی اداروں کا کہنا تھا کہ ٹرک مبینہ طور پر مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ شخصیت کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال ہونا تھا۔

,

0 comments

Write Down Your Responses