بھائی کے انتقال پر تعزیت کیلئے جانا چاہتا تھا لیکن نواز شریف نے ملنے سے انکار کردیا : آصف زرداری

لاہور (ایم وی این نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بھائی کے انتقال پر ان کے پاس تعزیت کیلئے جانا چاہتا تھا لیکن انہوں نے تعزیت کیلئے بھی ملنے سے انکار کردیا تھا، انہوں نے غیر سیاسی قوتوں کو خوش کرنے کیلئے ملنے سے انکار کیا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کو چلنے دیا جائے عدالت نے فیصلہ کردیا تو فیصلے کو نواز شریف مان کیوں نہیں لیتے، ہم بھی تو ایک وزیر اعظم کو ہٹا کر دوسرا لے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ رضا ربانی آزاد دانشور اور چیئرمین سینیٹ ہیں، اعتزاز احسن جو بولتے ہیں وہ میری آواز ہے۔ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی جگہ تو پارلیمنٹ ہے، کسی ایک شخص کو بچانے کیلئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سیاسی قوتوں کے ساتھ کھڑے ہوئے اور انہیں اکٹھا کرنے کی کوشش کی ، ذرا سا اشارہ دیتے تو جنرل مشرف سے سب کچھ لے سکتا تھا لیکن نواز شریف تو مشرف سے سمجھوتہ کرکے چلے گئے اور انہوں نے جیل کاٹی

,

0 comments

Write Down Your Responses