مرینا اپارٹمنٹس میں آتشزدگی


دبئی (ایم وی این نیوز) دبئی میں مرینا اپارٹمنٹس کی82 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی ۔
 آگ لگنے کے بعد لوگوں کو عمارت سے باہر نکالا جا رہا ہے۔جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ  آگ بجھانےمیں مصروف ہے۔
سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ریسکیو و امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کی وجہ تاحال پتہ نہیں چل سکی ہے ۔ واضح رہے کہ 2 سال قبل بھی مرینا اپارٹمنٹس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses