پنجاب میں دہشتگردی کے ممکنہ حملے کے خدشہ پر صوبہ بھر کی اہم حساس مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ


لاہور (ایم وی این نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے آج جمعتہ المبارک کے روز کسی بھی تنصیبات پر دہشتگردی کے ممکنہ حملے کے خدشہ پر صوبہ بھر کی اہم حساس بلڈنگز، جیلوں، ریل گاڑیوں اور ریلوے سٹیشنوں اور موٹروے کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو خبردار کیا ہے کہ دہشتگرد کسی بھی وقت کسی اہم حساس ادارے، جیل پر حملہ، ٹرینوں اور گاڑیوں کو اغواءیا پھر دہشتگردی کا نشانہ بناسکتے ہیں اس لئے ریلوے اور موٹروے حکام سے مل کر سکیورٹی بہتر کرنے کیلئے پالیسی بنائی جائے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses