کمشنر آفس ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ کو ناجائز اثاثے بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا

کوئٹہ (ایم وی این نیوز) نیب نے کارروائی کرتے ہوئے کمشنر آفس ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ کو ناجائز اثاثے بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا ۔ نیب بلوچستان کی انویسٹی گیشن ٹیم نے لاہو ر میں متعلقہ پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکارروائی کے دوران کمشنرآفس،ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ کو دھر لیا ۔نیب بلوچستان انویسٹی گیشن ٹیم حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پر ناجائزاثاثے بنانے کا الزام ہے۔زیر حراست ملزم گریڈ16کا ملازم ہے لیکن تحقیقات کے دوران 20کروڑمالیت کے بنگلوں،پلاٹ اورمہنگی گاڑیوں کامالک نکلاہے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses