بنگلہ دیشی وزیر اعظم کو قتل کرنے کی سازش میں مجرموں کو موت کی سزا سنا دی


ڈھاکہ(ایم وی این نیوز )بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ کو سترہ برس قبل قتل کرنے کی سازش اور اس پر عمل کرنے کی ناکام کوشش میں شامل دس انتہا پسندوں کو عدالت نے موت کی سزا سنا دی اس سازش میں شامل ایک مجرم کو عمر قید کا حکم بھی سنایا گیا ہے۔ عدالتی جج نے تین
دوسرے مجرمان کو کم از کم چوہ برس جبکہ نو ملزمان کو بارود فراہم کرنے کے جرم میں بیس برس کی سزائے قید سنائی ہے۔ شیخ حسینہ کو قتل کرنے کی سازش 2000 میں اس وقت کی گئی تھی جب وہ پہلی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔

,

0 comments

Write Down Your Responses