امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے اپیلیٹ ٹربیونل قائم کردیا گیا


لاہور(ایم وی این نیوز)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظوری اور مسترد کئے جانے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے ہائیکورٹ کے 2جج مقرر کر دیئے ہیں۔الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اپیلیٹ ٹربیونل کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ این اے 120کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے یا منظور ہونے کے خلاف امیدوار ان لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ اور مسٹر جسٹس شاہد وحید کے روبرو اپیلیں دائر کر سکیں گے، الیکشن کمیشن کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976ءکی دفعہ 14کی ضمنی دفعہ 5کے تحت صدر پاکستان کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل اپیلیٹ ٹربیونل تشکیل دیاہے، این اے 120کے ضمنی انتخاب کے شیڈول کے مطابق امیدوار 21اگست کو کاغذات نامزدگی کے منظور ہونے اور مسترد کئے جانے کے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کر سکیں گے اور انتخابی شیڈول کے مطابق اپیلیٹ ٹربیونل کو کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں پر 24اگست تک فیصلے کرنے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses