کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ

کوئٹہ (ایم وی این نیوز )بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماجاں بحق ہو گیا ۔کوئٹہ کے علاقے ایوب اسٹیڈیم کے قریب قبائلی رہنما فضل شاہوانی کی گاڑی پہنچی تو نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے بتا یا ہے کہ فضل شاہوانی کو چار گولیاں لگی جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی ۔ادھر پولیس اور ایف سی نے ایوب اسٹیڈیم کے اطراف کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses