وزیرداخلہ سندھ کی موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگانے کی ہدایت

کراچی (ایم وی این نیوز) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کمپنیوں کو موٹرسائیکل میں ٹریکر لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹرسائیکلوں میں بھی ٹریکر ضروری ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نےکہا کہ اسٹریٹ کرائمز میں کمی ہوئی ہے،2گروپ پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں،ڈی آئی جی سی آئی اے اور سیکورٹی کمپنیوں کی کمیٹی تشکیل دی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ برطانوی شہری کی وجہ سے ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہورہی ہے، سندھ حکومت بانی ایم کیو ایم کے خلاف وفاق کو خط لکھ رہی ہے، وفاقی حکومت برطانوی حکومت سے فوری رابطہ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ بینکوں کی سیکورٹی کے لیے فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، سیکورٹی کے لیے ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے، اسٹیٹ بینک کے ایس او پی پر عمل نہ کرنے پر بینک منیجرگرفتارہوگا۔

,

0 comments

Write Down Your Responses