سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور بھارت میں نئے سفارت کارسہیل محمود کی تقرریوں کے خلاف درخواست خارج


لاہور(ایم وی این نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور بھارت میں تعینات ہونے والے نئے سفارت کارسہیل محمود کی تقرریوں کے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔مسٹر جسٹس شاہد وحید نے شہری محمود اختر کی درخواست پر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق کے محفوظ فیصلہ سنایا ،درخواست میں سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا تھا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ نئی سکریٹری خارجہ اور بھارت میں تعینات ہونے والے سفارت کارجونیئر ترین افسران ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت جونیئر افسروں کا اہم اور حساس عہدوں پر تقرر نہیں کیا جا سکتا،ان افراد کی تقرریوں کی وجہ سے بھارت میں پاکستانی سفارت کار عبد الباسط نے ریٹائرمنٹ لے لی انتہائی اہم عہدوں پر جونیئر افسران کی تعیناتی خلاف قانون ہے اور اس سے ناقص خارجہ پالیسی ثابت ہوتی ہے ،انہیں عہدوں سے ہٹایا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست مسترد کر دی۔

,

0 comments

Write Down Your Responses