کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ، تمام اعتراضات مسترد کر دیئے گئے

لاہور(ایم وی این نیوز)الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے اور مخالف امیدواروں کے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے ۔این اے 120 کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے جس پر پی ٹی آئی ، عوامی تحریک اور پیپلزپارٹی کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے اور الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کو آج طلب کر رکھا تھا لیکن وہ علاج کیلئے لندن چلی گئی ہیں جس کے باعث وہ الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہو سکی ان کی جانب سے ڈاکٹر آصف کرمانی نے کاغذات جمع کرائے جو الیکشن کمیشن نے منظور کر لئے۔واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی اور اس نشست پر الیکشن 17 ستمبر کو ہو گا۔

,

0 comments

Write Down Your Responses