نائیجیریا میں خودکش بمبار خواتین کے حملے

ابوجا(ایم وی این نیوز) نائیجیریا میں مہاجرین کے ایک کیمپ کے داخلی دروازوں پر3 خودکش بمبار خواتین کے حملوں میں 28 افراد ہلاک جبکہ82 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مشرقی حصے میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ میداگوری شہر کے قریب مارکیٹ میں خودکش حملے میں 82افراد زخمی ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق مشتبہ طور پر شدت پسند گروپ بوکوحرام کے 3 خودکش حملہ آوروں نے مذکورہ مارکیٹ کے قریب ہی واقع مہاجرین کے ایک کیمپ کے داخلی دروازوں پر خود کو دھماکوں سے اڑا لیا۔واضح رہے کہ دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی دہشتگرد تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی جبکہ بوکوحرام کی طرف سے گزشتہ 2 ماہ کے دوران نائیجیریا میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے

,

0 comments

Write Down Your Responses