آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،ڈاکٹر رتھ فاﺅکی تدفین تقریب میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے

کراچی (ایم وی این نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی تدفین کی تقریب میں شرکت کرینگے،پاکستان کی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی سینٹ پیٹرک چر چ میں آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں اوران کا جسد خاکی تدفین کیلئے گورا قبرستان پہنچا دیا گیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی تدفین کی تقریب میں شرکت کرینگے۔واضح رہے کہ آرمی چیف نے ڈاکٹر رتھ فاﺅ کو انسانیت کی سفیر قرار دیا تھا اور ان کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسانیت کسی بھی مذہب سے بالاتر ہوتی ہے اورڈاکٹر رتھ فاﺅ نے پاکستان کے عوام کیلئے مفاد سے بالاتر ہو کر خدمات انجام دیں۔

,

0 comments

Write Down Your Responses