ملک کے آئین سے اسلامی دفعات نکالنے کی کوشش کی گئی تو علماء کرام بھرپورمزاحمت کریں گے

لاہور(ایم وی این نیوز) پاکستان علماء کونسل کے چےئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ علماء استحکام پاکستان کے ضامن ہیں اگر نظریہ کی بنیاد پر قائم ہونے والے ملک کے آئین سے اسلامی دفعات کو نکالنے کی کوشش کی گئی تو علماء کرام بھرپورمزاحمت کریں گے ،70سالوں سے پاکستان کے ساتھ جو حکمرانوں نے سلوک کیا وہ افسوسناک ہے ۔تفصیلات کے مطابق طاہر اشرفی کا پاکستان علماء کونسل اورجامعہ منظور السلامیہ لاہور کے اشتراک سے منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو قومیں اپنی تاریخ بھلادیتی ہیں تاریخ انہیں بھول جاتی ہے،پاکستان زمین پر نہیں بلکہ نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دو ہی محافظ ہیں ایک مولوی اوردوسرافوجی ، بدقسمتی سے گذشتہ 70سالوں کے دوران ہماری حکمرانوں نے پاکستان کے ساتھ وہ سلوک کیا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔پاکستان کلمے کی بنیاد پر قائم ہوا اسکا آئین جیداکابرین نے تیار کیاتھا آج اس آئین کو تبدیل کرنے کی باتیں ہورہی ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے اگر62/63کی شقوں کو نکالنے کی کوشش کی گئی تو علماء بھرپورمزاحمت کریں گے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses