جاپان کے شہر ’یوکوہاما‘میں’پیکا چوپریڈ فیسٹیول‘ شاندار طریقے سے منایاگیا

جاپان (ایم وی این نیوز)جاپان کے شہر ’یوکوہاما‘میں’پیکا چوپریڈ فیسٹیول‘ شاندار طریقے سے منایاگیاجس میں سو سےزائدپیکاچوز کی رنگا رنگ پریڈ نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ جاپان کے شہر یوکوہاما میں موبائل فون گیم ’پوکے مون گو‘ کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں سو سے زیادہ پیکاچوز کی شاندار پریڈ نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول کا مقصدلوگوں کو اس موبائل گیم کی طرف زیادہ سے زیادہ راغب کرنا ہے۔تقریب میں 1500 پیکاچوزکو خصوصی طور پر ایک جگہ اکھٹا کیا گیا جس میں سے سو سے زائد پیکاچوز نے پریڈ میں حصہ لیا۔دو دن تک جاری رہنے والی اس تقریب میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں نےشرکت کی۔

,

0 comments

Write Down Your Responses