رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا فیصلہ

لاہور(ایم وی این نیوز)پنجاب حکومت نے صوبے میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 60 روز کی توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔
صوبے میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں مدد کے لیے رینجرز کو خصوصی اختیارات رواں سال ہی دیے گئے تھے جن میں ایک بار پھر توسیع کی جارہی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات 22 اگست کو ختم ہورہے ہیں جس میں 60 روز کی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یہ توسیع جلد ہی کردی جائے گی۔محکمہ داخلہ کے مطابق رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت دیے گئے ہیں۔

,

0 comments

Write Down Your Responses