نواز شریف کل مزار اقبال پر حاضری دینگے

لاہور(ایم وی این نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ نواز شریف کی حضوری باغ میں پریس کانفرنس کے حوالے سے خبریں درست نہیں ،قومی دن پر کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ،سابق وزیر اعظم کل علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے ۔گزشتہ روز داتا دربار چوک میں مسلم لیگ نون کے مشن جی ٹی روڈ کے اختتامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کیا تھا کہ وہ 14 اگست کو اپنا پروگرام دیں گے۔تاہم ترجمان مسلم لیگ ن کے ترجمان نے واضح کر دیا ہے کہ  نوازشریف قومی ایجنڈےکااعلان سیاسی جماعتوں سےمشاورت کےبعدکریں گے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses