مریم نواز کے اقامے کی تصویر بھی سامنے آگئی، اس میں مریم کامذہب کیا ہے؟؟؟؟

لاہور (ایم وی این نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا بھی اقامہ سامنے آگیا ہے جس میں انہیں غیر مسلم خادمہ ظاہر کیا گیا ہے، مریم نواز نے خود سے منسوب اس اقامہ کو جعلی قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مریم نواز سے منسوب ایک اقامہ گردش کر رہا ہے جس میں ان کے نام کے ساتھ والد اور شوہر کا نام بیک وقت لکھا گیا ہے، اقامہ میں مریم نواز کا نام ’مریم صفدر نواز شریف‘ درج ہے ۔ عربی زبان میں بنے ہوئے اس اقامہ میں مریم نواز کو غیر مسلم خادمہ ظاہر کیا گیا ہے اور یہ سعودی عرب کا اقامہ ہے۔دوسری جانب مریم نواز نے اس اقامہ کو جعلی قرار دیا ہے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses