پاکستانی فلم ’نامعلوم افراد ٹو‘ کی کاسٹ کا منفرد انداز

کراچی(ایم وی این نیوز) عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کے لئے تیار پاکستانی فلم ”نامعلوم افراد ٹو“ کی تشہیر کے لئے فلم کی ٹیم اور کاسٹ نے منفرد انداز اپنایا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی۔پاکستانی فلم ’نامعلوم افراد ٹو‘ کے ہدایت کار نبیل قریشی، پروڈیوسر فضا علی مرزا نے فلم میں لیڈ رول ادا کرنے والے اداکار فہد مصطفی، ہانیہ عامر اور محسن عباس حیدر کے ہمراہ بائیک ریلی کی شکل میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر شہریوں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔نامعلوم افراد ٹو کی ٹیم گلستان جوہر میں واقع میکڈونلڈ سے موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر بذریعہ شاہراہ فیصل، بلوچ کالونی پل سے ہوتی ہوئی ڈیفنس خیابان اتحاد اور وہاں سے ساحل سمندر پر واقع میکڈونلڈ پہنچی، اس موقع پر فلم کی کاسٹ نے راستہ میں جگہ جگہ رک کر شہریوں کو عید الاالضحیٰ پرسینما گھر آکر ’نامعلوم افراد ٹو‘ کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی جب کہ شہریوں نے فلم کی کاسٹ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

,

0 comments

Write Down Your Responses