الیکشن ٹربیونل نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکر لی

لاہور (ایم وی این نیوز)الیکشن ٹربیونل نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی، سماعت پیر کو ہو گی جس میں الیکشن کمیشن،نیب لاہور اور اسلام آباد، اسٹیٹ بینک کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست این اے 120 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 120 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے اوراقامہ کا بھی ذکر نہیں کیا جس پر انہیں نااہل قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی ،ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ17 ستمبر کو ہوگی اور کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses