ہم ہر وقت تیار ہیں : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

راولپنڈی (ایم وی این نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے حرمین شریفین کے دفاع کیلئے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کی حفاظت کریں گے،پاکستان سعودی عرب کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات اعلی سطح پر ہیں۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کیجس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور
خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ،دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات اعلی سطح پر ہیں۔انھوںنے کہاکہ پاکستان نے دفاع حرمین شریفین اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کا تہیہ کیا ہوا ہے۔اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، محمد بن عبداللہ نے تمام معاملات پر سعودی عرب کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

,

0 comments

Write Down Your Responses