دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں : حسن روحانی

تہران (ایم وی این نیوز ) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ان کے مقاصد اور اقدامات مذہبی عقائد اور اسلامی شریعت کے مطابق ہیں۔ایرانی میڈیاکے مطابق حسن روحانی کاصحافیوں سے گفتگو کے دوران اسلام مخالف انتہاپسندوں کے اقدامات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ داعش اور دہشتگردوں کے حامی دور حاضر میں جبر اور منافقت کی زندہ مثال ہیں۔ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق اور نہ ہی ان کے مقاصد اور اقدامات مذہبی عقائد اور اسلامی شریعت کے مطابق ہیں بلکہ وہ نام نہاد اسلام کے حامی بن کر دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے ہیں ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses